ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دراصل کمزوری، بے بسی اور مایوسی کی علامت ہیں، طاقت کی نہیں۔
ایکس پر اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ کریٹیکل انفراسٹرکچر عوام کی زندگی کی شہ رگ کی حیثیت رکھتے ہیں، جن میں ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس، بجلی اور پانی کے نظام جیسے اہم شعبے شامل ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ان شعبوں کو نشانہ بنانے کی باتیں کسی بھی ریاست کی طاقت کا اظہار نہیں بلکہ قومی عزم کے سامنے بے بسی کا ثبوت ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :ایران کو دباؤ کے ذریعے جھکانا ممکن نہیں، ہم نے کشیدگی کے بجائے سفارتکاری کو ترجیح دی، مسعود پزشکیان
مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران اپنے ماہرین کی علمی صلاحیتوں، قومی اتحاد اور باہمی یکجہتی کے سہارے ہر قسم کے دباؤ اور دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کسی بھی بیرونی دباؤ کے سامنے جھکنے والی نہیں اور اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے متحد ہے۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ملک کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہیں بلکہ یہ عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی بھی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران اپنے قومی مفادات، خودمختاری اور ترقیاتی منصوبوں کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر مضبوط اور پرعزم رہے گا۔
زیرساختهای حیاتی، شریانهای زندگی مردماند. تهدید به هدف قرار دادن آنها از شبکههای حمل و نقل تا صنعت برق و آب نه نمایش قدرت بلکه نشانه استیصال در برابر اراده یک ملت است.
ایران با تکیه بر دانش و توان متخصصان، وحدت ملی و همبستگی، در برابر هر فشار و تهدیدی استوار خواهد ماند.— Masoud Pezeshkian (@drpezeshkian) June 10, 2026

