وزارت فوڈ سیکیورٹی کا خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کا فیصلہ

وزارت فوڈ سیکیورٹی کا خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارتِ قومی غذائی تحفظ نے خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے وزارت فوڈ سیکیورٹی کو پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کے ذریعے خیبرپختونخوا کو گندم سپلائی کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے اس اقدام کا مقصد خیبرپختونخوا کے عوام کو مہنگائی کے اثرات سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاسکو کے ذریعے فوری اور مؤثر گندم سپلائی یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

رانا تنویر حسین کے مطابق وزیراعظم کا یہ اقدام غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک عملی قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین گیمز 2026 کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، صاحبزادہ فرحان قیادت کریں گے

Related Articles