امریکی کانگریس رپورٹ ، بھارتی اپوزیشن رہنما جے رام رمیش کی مودی پر سخت تنقید

امریکی کانگریس رپورٹ ، بھارتی اپوزیشن رہنما جے رام رمیش کی مودی پر سخت تنقید

امریکی کانگریس کی جانب سے پاک بھارت جنگ سے متعلق جاری کی گئی رپورٹ پر بھارتی اپوزیشن کے رہنما جے رام رمیش نے نریندر مودی پر سخت تنقید کی ہے۔

جےرام رمیش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی کانگریس رپورٹ جنگی میدان میں پاکستان کی بھارت پر فتح کی بات کرتی ہے، بھارتی شکست پر مودی کو اپنی مجرمانہ خاموشی توڑنی چاہیے۔

اِن کا مزید کہنا تھا کہ امریکی کانگریس کی رپورٹ نے ہمارے سفارتی وفد کی اہلیت پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں، یہ سفارتی محاذ پر بھارت کے لیے ایک اور سیٹ بیک ہے۔

یہ رپورٹ جنگی میدان میں پاکستان کی بھارت پر فتح کی بات کرتی ہے، امریکی کانگرس کی رپورٹ نے بھارت کے سارے جھوٹ اور منافقانہ موقف اڑا کے رکھ دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی کمیشن رپورٹ پر بھارت کا پروپیگنڈا بے نقاب، پاکستانی مؤقف کو تقویت مل گئی

معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں  بھارت کی پسپائی کا اعتراف دنیا پہلے ہی کر چکی ہے، پاکستان نے 7 بھارتی طیارے زمین بوس اور متعدد اہداف کو نشانہ بنا کر اپنی عسکری فتح کو منوایا۔

واضح رہے کہ امریکی کانگریس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی میں پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے بھارت پر فوجی برتری حاصل کی، چار روزہ لڑائی کے دوران چین کے ہتھیاروں کے ساتھ پاکستان کی کارکردگی نمایاں رہی۔

رپورٹ کے مطابق پہلی بار چین کے جدید ہتھیار HQ-9 میزائل ڈیفنس سسٹم، PL-15 میزائل اور J-10 لڑاکا طیارے براہِ راست جنگ میں استعمال ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : فرانسیسی کمانڈر نے بھی پاک بھارت جنگ میں بھارتی شکست کی تصدیق کر دی

چین نے جون 2025ء میں پاکستان کو J-35 جدید لڑاکا طیارے، KJ-500 ایئرکرافٹ اور بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹمز فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *