پاکستان میں فائیو جی کی سروس متعارف کرانے میں اہم پیشرفت

پاکستان میں فائیو جی کی سروس متعارف کرانے میں اہم پیشرفت

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی 10 مارچ کو ہوگی، حتمی شیڈول متعلقہ فریقین سے وسیع مشاورت کے بعدطے کیا گیا، 10 مارچ کو نیلامی کا مقصد شفاف اور بھرپورشرکت پر مبنی نیلامی یقینی بناناہے۔

اعلامیے کے مطابق منظورشدہ ٹائم لائن ٹیلی کام آپریٹرز اور ممکنہ بولی دہندگان کو مناسب تیاری کا وقت ملے گا، پی ٹی اے بولی میں زیادہ سے زیادہ شرکت کوممکن بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ اسپیکٹرم پالیسی کو ون ٹائم ریونیو کے بجائے لانگ ٹرم ڈیجیٹل گروتھ کے تناظر میں ترتیب دیا جا رہا ہے کیونکہ کسی بھی ڈیجیٹل معیشت کی بنیاد سستا، مستحکم اور قابلِ رسائی انٹرنیٹ ہوتا ہے،اور ابتدائی مہینوں میں ہی صارفین کو انٹرنیٹ اسپیڈ اور کوالٹی میں فرق محسوس ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :چینی ماہرین نے فائیو جی سیٹلائٹ کی نئی ٹیکنالوجی تیار کر لی

انٹرنیٹ کی سست روی پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ سب میرین کیبلز کی کمی، فائبرائزیشن کے مسائل، اسپیکٹرم کی قلت اور موبائل کنجیشن بنیادی وجوہات ہیں تاہم نئی سب میرین کیبلز، فائبر پالیسی اور اسپیکٹرم آکشن کے بعد صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔ملک کی اکثریت فائبر انٹرنیٹ استعمال کرتی ہے اس لیے ہم فائبرائزیشن کو اپ گریڈ کر رہے ہیں، اسپیکٹرم نیلامی کے بعد چیزیں بہت بہتر ہوجائیں گی، سٹیلائٹ آپریشن پر بھی کام کررہے ہیں اس میں مزید وقت درکار ہے لیکن جلد اس کو بھی مکمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *