ایران پر حملہ پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور ہوگا: ایرانی سفیر

ایران پر حملہ پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور ہوگا: ایرانی سفیر

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو یہ صرف ایران پر نہیں بلکہ پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے واضح کیا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا اور اب بھی امید ہے کہ صورتِ حال جنگ کی طرف نہیں جائے گی تاہم اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو یہ صرف ایران پر نہیں بلکہ پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور ہوگا۔

رضا امیری مقدم نے ایران میں حالیہ پرتشدد مظاہروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں دہشتگرد کاروائیوں کے دوران بڑے پیمانے پرجانی ومالی نقصان ہوا۔ پرتشدد واقعات میں 2 ہزار سکیورٹی اہلکاروں سمیت 3 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ کاروائیوں میں 690 دہشتگرد بھی مارے گئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، امریکا کے مطالبات قابل قبول نہیں۔

ایرانی سفیر نے پاکستانی حکومت کی طرف سے ایران کی حمایت پر تشکر کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اورنائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی قیادت میں پاکستان نے اصولی مؤقف اپنایا اور کشیدگی میں کمی کےلیے مخلصانہ کردار ادا کیا۔

مزید جانئے:مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اقوام متحدہ میں ایرانی مشن

ایرانی سفیر نے جنیوا میں پاکستان کے مستقل مشن کی پیشہ ورانہ کاوشوں کو قابلِ ستائش قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کی یہ حمایت ایران ہمیشہ قدرواحترام کیساتھ یاد رکھےگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *