نئی پالیسی کے بعد گوگل پکسل فونز پر کتنا پی ٹی اے ٹیکس لاگو ہوگا؟

نئی پالیسی کے بعد گوگل پکسل  فونز پر کتنا پی ٹی اے ٹیکس لاگو ہوگا؟

پاکستان میں استعمال شدہ موبائل فونز جلد سستے ہونے کی توقع ہے، کیونکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سام سنگ، ایپل، ون پلس اور گوگل کے پرانے ماڈلز کے موبائل فونز کی کسٹمز ویلیوز میں کمی کر دی ہے۔ ایپل اور سام سنگ کے فونز سے متعلق تفصیلات پہلے ہی سامنے آ چکی تھیں، جبکہ اب ون پلس اور گوگل کے ڈیوائسز پر توجہ دی جا رہی ہے۔

کسٹمز ویلیو میں یہ کمی درآمد شدہ استعمال شدہ موبائل فونز پر لاگو ہوگی۔ اس فیصلے کے تحت ٹیکس کی شرح وہی رہے گی، تاہم جس رقم پر ٹیکس عائد کیا جاتا ہے وہ کم ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں پی ٹی اے ٹیکس کی مجموعی رقم میں کمی آئے گی۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ نئی کسٹمز ویلیوز کے عملی اثرات مارکیٹ میں ظاہر ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’نان پی ٹی اے‘‘ موبائل استعمال کرنے والوں کےلئے بڑی خوشخبری

ون پلس 12 اور گوگل پکسل 9 پر نیا پی ٹی اے ٹیکس

نئی کسٹمز ویلیو کے مطابق ون پلس 12 پر عائد پی ٹی اے ٹیکس اب 19 ہزار 454 روپے ہو گا۔ اس وقت نان پی ٹی اے استعمال شدہ ون پلس 12 کی قیمت تقریباً 1 لاکھ 20 ہزار روپے ہے۔ نئے ٹیکس کو شامل کرنے کے بعد اس فون کی متوقع ریٹیل قیمت 1 لاکھ 40 ہزار سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے کے درمیان ہو سکتی ہے۔

اسی طرح گوگل پکسل 9 (وینیلا ماڈل) پر پاسپورٹ کے ذریعے درآمد کی صورت میں پی ٹی اے ٹیکس 17 ہزار 740 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ مارکیٹ میں اس فون کی موجودہ قیمت تقریباً 1 لاکھ 30 ہزار روپے ہے، جس کے بعد پی ٹی اے اپروول کے ساتھ اس کی مجموعی قیمت اندازاً 1 لاکھ 50 ہزار سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے تک پہنچ سکتی ہے، جو ممکنہ طور پر ایک یا دو ہفتوں میں سامنے آئے گی۔

گوگل پکسل 9 پرو پر درآمد کے وقت 20 ہزار روپے پی ٹی اے ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ چونکہ استعمال شدہ پکسل 9 پرو کی مارکیٹ قیمت تقریباً 1 لاکھ 80 ہزار روپے ہے، اس لیے پی ٹی اے اپروول کے بعد اس فون کی مجموعی قیمت 2 لاکھ سے 2 لاکھ 20 ہزار روپے کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی پالیسی کے بعد آئی فون 15 پر کتنا پی ٹی اے ٹیکس دینا گا؟ تفصیلات سامنے آگئی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *