ڈیل کی افواہیں دکان چمکانے کی کوشش ہے؛ خواجہ آصف

ڈیل کی افواہیں دکان چمکانے کی کوشش  ہے؛ خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سہولتوں کے معاملے پر ممکن ہے بانی پی ٹی آئی سے رابطہ کیا گیا ہو، تاہم مارکیٹ میں اس “پراڈکٹ” کو زندہ رکھنے کے لیے ڈیل کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب اس پراڈکٹ کے پاس کچھ نہیں بچا، اس لیے ڈیل کی باتیں کر کے اپنی سیاست کی دکان کھلی رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کی کرسی خطرے میں ہے اور انہوں نے اپنی نوکری بچانے کے لیے “رہائی فورس” کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق رہائی فورس غیرآئینی اور غیرقانونی اقدام ہے کیونکہ وفاق کے سوا کسی کو فورس بنانے کا اختیار حاصل نہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی تعریف کی اور ایک بین الاقوامی اجتماع میں پاک فوج کی صلاحیتوں اور فیلڈ مارشل کی قیادت کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا دورۂ امریکا پاکستان کے لیے مثبت اور مفید ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی والے ملاقاتوں کو سیاست،گالم گلوچ کے لیے استعمال نہ کریں تو کون روکتا ہے؟رانا ثنا ء اللہ

غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ غزہ امن بورڈ کے اجلاس میں فلسطینیوں کی آبادکاری سے متعلق کمٹمنٹس کی گئی ہیں اور ان شاء اللہ غزہ دوبارہ آباد ہوگا اور وہاں فلسطینی ہی بسیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *