اسلام آباد میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد میں 4.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی زیر زمین گہرائی 136 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلہ رات 8 بج کر 59 منٹ پر محسوس کیا گیا۔

واضح رہے کہ آج صبح بھی اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کے باعث شہری خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔ اس زلزلے کی شدت بھی 4.5 ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ ہری پور، خانپور اور صوابی میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف وہراس

یاد رہے کہ گزشتہ روز افطار کے وقت بھی ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ آیا تھا، جس کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی زیر زمین گہرائی 73 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز بھی ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا۔

گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، مردان، لوئر دیر، ملاکنڈ، چترال، خیبر، باڑہ، جمرود، لنڈی کوتل، تیراہ اور سرگودھا سمیت متعدد علاقوں میں محسوس کیے گئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *