پی ٹی آئی والے ملاقاتوں کو سیاست،گالم گلوچ کے لیے استعمال نہ کریں تو کون روکتا ہے؟رانا ثنا ء اللہ

پی ٹی آئی والے ملاقاتوں کو سیاست،گالم گلوچ کے لیے استعمال نہ کریں تو کون روکتا ہے؟رانا ثنا ء اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ  نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں رہائش کی صورتحال اے ون ہے اور انہیں تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کا علاج بھی بہترین انداز میں کرایا گیا ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی گئی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کی حالیہ سیاسی حکمت عملی پر تنقید کی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ 8 فروری کو پہیہ جام ہڑتال کی کال دی گئی، لیکن اس کے لیے کیا تیاری کی گئی تھی؟

انہوں نے کہا کہ جس انداز میں دھرنے دئیے گئے اس سے بہتر تھا کہ ایسی سرگرمی نہ کی جاتی۔ انہوں نے سہیل آفریدی کے اسٹریٹ موومنٹ سے متعلق بیان کو بھی غیر سنجیدہ قرار دیا اور خبردار کیا کہ اگر اس قسم کی باتیں جاری رہیں تو رمضان المبارک کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتیں بند کی جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم جوئی کر رہی ہے،رانا ثنا ء اللہ

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ایسے احتجاجی اقدامات سے یہ تاثر ملتا ہے کہ یا تو پی ٹی آئی کے خلاف سازش ہو رہی ہے یا پھر خود پارٹی قیادت اپنے قائد کے خلاف  سازی کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے تجویز دی گئی تھی کہ ڈی چوک کے بجائے سنگجانی میں جلسہ کیا جائے تاکہ مذاکرات کا راستہ کھل سکے، لیکن اس پیشکش کو قبول نہیں کیا گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض حلقوں کی جانب سے یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ انقلاب آنے والا ہے، جبکہ اس سلسلے میں براہ راست رابطے بھی کیے گئے تاکہ تصادم کی صورتحال سے بچا جا سکے۔ رانا ثنا اللہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی ایک دن بھی جیل میں رہنا نہیں چاہتے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *