سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 7 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 7 دہشتگرد ہلاک

   پشین میں سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ سرحدی علاقے میں ہونے والی اس کارروائی کے دوران دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے سات افراد پر مشتمل ایک تشکیل کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تمام 7 دہشت گرد موقع پر ہلاک  ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا یہ گروہ تخریب کاری کی نیت سے افغانستان سے سرحد پار کر کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا   اس گروہ کو ایک دہشت گرد کمانڈر بصیر کی ہدایات حاصل تھیں جو خطے میں بدامنی پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

 دہشت گرد کمانڈر نصیر کو بھی گزشتہ کارروائیوں کا اہم ماسٹر مائنڈ قرار دیا جا رہا ہے جو تیس ستمبر کو ایف سی بلوچستان کے ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حملے کی منصوبہ بندی میں بھی ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں :سیکورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 13خوارج ہلاک

 سکیورٹی فورسز نے  مؤثر حکمت عملی اپنائی جس کے باعث دہشت گردوں کو سرحد پار سے داخل ہونے سے پہلے ہی روک لیا گیا، کارروائی کے دوران جدید نگرانی اور دفاعی انتظامات کا استعمال کیا گیا تاکہ علاقے میں موجود شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

سکیورٹی فورسز نے کارروائی مکمل ہونے کے بعد علاقے کو مکمل طور پر صاف اور محفوظ قرار دے دیا جبکہ مزید ممکنہ خطرات کے پیش نظر گشت اور نگرانی کا عمل بھی بڑھا دیا گیا ہے، پاک فوج ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *