خیبر پختونخواہ میں13 تا 14 جنوری 2026 کو پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خلاف دو الگ الگ کامیاب کارروائیاں انجام دی ہیں
جن میں مجموعی طور پر 13بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک ہوئے،یہ کارروائیاں انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئیں بنّوں ضلع میں پہلی کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ہدف کے مقام کا محاصرہ کیا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد آٹھ خوارج ہلاک ہوئے۔
سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران اپنے جانی نقصان سے بچاؤ کو یقینی بنایا اور خوارج کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کیا ،دوسری کارروائی کرم ضلع میں انجام دی گئی جہاں انٹیلی جنس کی بنیاد پر خوارج کے ٹھکانے کا پتہ چلایا گیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں پانچ خوارج جہنم کیے گئے،سیکورٹی فورسز کی جانب سے دونوں علاقوں میںسرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ دہشت گرد کو گرفتار یا ہلاک کیا جا سکے۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے “عزمِ استحکام” کے وژن کے تحت غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مسلسل کارروائیاں کر رہے ہیں،یہ مہم ملک بھر میں شدت سے جاری ہے تاکہ دہشت گرد عناصر کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔