ڈکی بھائی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا، مداحوں کیلئے خوشخبری

ڈکی بھائی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا، مداحوں کیلئے خوشخبری

عدالت نے  معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمان) کے منجمد بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں یوٹیوب چینل پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی مخصوص اجازت بھی دے دی۔

لاہور کی ضلع کچہری میں سوشل میڈیا شخصیت ڈکی بھائی کے خلاف جوا ایپ کی تشہیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے اہم احکامات جاری کیے۔

 عدالت نے ڈکی بھائی کے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا اور انہیں یوٹیوب چینل پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی مخصوص اجازت بھی دے دی۔

سماعت کے دوران عدالت نے واضح کیا کہ زیر التوا کیس سے متعلق کسی بھی قسم کی گفتگو یوٹیوب چینل پر نہیں کی جائے گی جبکہ کیس کے فیصلے تک اس معاملے پر عوامی بحث یا تبصرہ مناسب نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: جوا ایپ تشہیر کیس: یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت منظور

عدالت کو بتایا گیا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو چینل پر موجود 27 ویڈیوز پر اعتراض ہے،  اس پر عدالت نے ہدایت دی کہ مذکورہ 27 ویڈیوز کو فی الحال ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر این سی سی آئی اے کے گواہوں کو طلب کرنے کا بھی حکم دیا ہے ، پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث سماعت مکمل نہ ہو سکی اور کیس کی کارروائی 11 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی بیٹنگ ایپ کی تشہیر کیلئے کتنے ڈالر لیتے تھے؟ حقائق سامنے آگئے

یہ کیس سوشل میڈیا پر جوا ایپ کی مبینہ تشہیر سے متعلق ہے، جس کی تحقیقات جاری ہیں، اس کی آئندہ سماعت پر مزید شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

یاد رہے کہ ڈکی بھائی پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے غیر قانونی جوئے کی ایپلیکیشنز کی تشہیر کی، جس کے تحت 17 اگست کی شب نیشنل کرائم ایجنسی لاہور نے ریاست کی مدعیت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *