ٹی 20 ورلڈکپ: قومی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ، پاکستان اور انگلینڈ کے میچ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

ٹی 20 ورلڈکپ:  قومی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ، پاکستان اور انگلینڈ  کے میچ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

سپر ایٹ مرحلے میں کل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اہم میچ کھیلا جائے گا جو دونوں ٹیموں کے لیے فیصلہ کن حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

گرین شرٹس کی فتح سیمی فائنل کی راہ ہموار کر سکتی ہے، جبکہ انگلینڈ جیت کی صورت میں فائنل فور میں جگہ بنا لے گا اور پاکستان کا اگلے مرحلے میں جانا مشکل ہو جائے گا۔

موسمی پیشگوئی کے مطابق کل بارش کا کوئی امکان نہیں اور دھوپ رہنے کی توقع ہے، جس کے باعث میچ کے مکمل ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ جس پچ پر میچ کھیلا جائے گا وہ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، اس لیے شائقین کو ہائی اسکورنگ مقابلے کی امید ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 31 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں انگلینڈ نے 21 میں کامیابی حاصل کی۔ گزشتہ 15 مقابلوں میں پاکستان کو 10 شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ورلڈ کپ مقابلوں میں بھی قومی ٹیم تاحال انگلینڈ کو زیر نہیں کر سکی۔ پاکستان کو 2009، 2010 اور 2022کے عالمی کپ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کو کس پوزیشن پربیٹنگ کرانی چاہیے، سابق عالمی کرکٹرز کی اہم رائے سامنے آ گئی

تاہم سری لنکا کی سرزمین پر دونوں ٹیموں کے درمیان یہ پہلا مقابلہ ہوگا جہاں کنڈیشنز مختلف ہوں گی۔ ایسے میں پاکستان کے پاس تاریخ بدلنے اور سیمی فائنل کی دوڑ میں مضبوط واپسی کا سنہری موقع موجود ہے۔

Related Articles