کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں کا حال بھی اچھا ہوجائے، مومنہ اقبال وزیراعلیٰ پنجاب کی معترف

کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں کا حال بھی اچھا ہوجائے، مومنہ اقبال وزیراعلیٰ پنجاب کی معترف

 پاکستان  کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اپنے صوبے میں شاندار کارکردگی کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صوبہ پنجاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہاں حالات بہت اچھے ہوگئے ہیں، کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں بھی بہتری ہوسکے۔

 مومنہ اقبال کا کراچی سے متعلق یہ ایک کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں وہ کراچی کی بہتری کیلئے مریم نواز کے شہر قائد میں موجودگی کی خواہش کا اظہار کرتی نظر آرہی ہیں ۔

وائرل کلپ میں مومنہ اقبال نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت بہت اچھا کام ہورہا ہے اور وہاں کی صورتحال بہت بہتر ہے جس پر میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ کراچی والوں کے لیے بھی کچھ کہہ دیں َ؟ جس پر ادکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے تو اس حوالے سے باقاعدہ لکھ کر پوچھا ہے کہ ’کراچی والوں کا کوئی ہے تو ہمیں بتادیں‘، کیوںکہ میں زیادہ تر کراچی میں رہتی ہوں تو کراچی بھی میرا ہی ہوا، اس لیے مجھے یہاں پر تھوڑے سے مسائل ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : علیزے شاہ کا رمضان المبارک میں اپنی زندگی سے متعلق اہم تبدیلی کا اعلان

میزبان فیصل قریشی نے کہا ’ان کو بھی بولیں کہ سمجھائیں کسی کو، ہماری تو کوئی سن نہیں رہا شاید آپ کی کوئی سن لیں‘ ، جس پر مومنہ اقبال نے جواب دیا ’بس پھر ایک مریم نواز ادھر بھی آجائیں تو شاید کراچی کا حال اچھا ہوجائے‘۔

یاد رہے کہ  اس سے قبل بھی تاجروں سے ملاقات کے دوران کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے  کہا تھا کہ ’کچھ عرصے کےلیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمیں دے دیں اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔

کراچی کے تاجروں کی جانب سے یہ مطالبہ سوشل میڈیا پر بہت زیربحث رہا اور صارفین نے پیپلپزپارٹی اور مراد علی شاہ پر سخت تنقید کی تھی ۔

editor

Related Articles