اسلام آباد پولیس میں ہزاروں نئی بھرتیوں کی منظوری

اسلام آباد پولیس میں ہزاروں نئی بھرتیوں کی منظوری

وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس میں 7 ہزار 600 نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد دارالحکومت کی پولیس فورس میں نفری بڑھانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

اس پیش رفت کی تصدیق اعلیٰ حکام کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد پولیس میں نئی بھرتیوں کا معاملہ کچھ عرصے سے زیر غور تھامتعلقہ حکام کی جانب سے بھرتیوں کی منظوری کے لیے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کی گئی تھی تاکہ باقاعدہ اجازت حاصل کی جا سکے ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اس سمری کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مجموعی طور پر 7 ہزار 600 نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔
اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی نے بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :پولیس میں نئی بھرتیاں شروع،اہلیت اور اپلائی کرنے کا طریقہ کار جاری

انہوں نے صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اس امر کی تصدیق کی کہ وفاقی پولیس میں نئی بھرتیوں کی منظوری دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ کی اجازت کے بعد بھرتیوں کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے
رپورٹ کے مطابق بھرتیوں کا عمل باقاعدہ منظوری ملنے کے بعد شروع کیا جائے گا۔

اس بارے میں مزید طریقہ کار اور شیڈول سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کیے جانے کا امکان ہے،حکام کا کہنا ہے کہ یہ منظوری اسلام آباد پولیس کی استعداد کار میں اضافے کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس میں نفری میں اضافے کے لیے بھرتیوں کی تجویز پہلے ہی تیار کی جا چکی تھی اور اسے وفاقی سطح پر منظوری کے لیے بھیجا گیا تھا اب وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد 7 ہزار 600 نئی آسامیوں پر تقرری کا عمل شروع کیے جانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *