بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کیلئے مفت سم حاصل کریں،اب ادائیگیاں ڈیجیٹل والٹ سے ہوں گی

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کیلئے مفت سم حاصل کریں،اب ادائیگیاں ڈیجیٹل والٹ سے ہوں گی

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کے لیے مالی امداد کی ادائیگی کے نظام کو جدید بنانے کے سلسلے میں مفت سم کے اجرا اور سوشل پروٹیکشن والٹ کے قیام کا باقاعدہ طریقہ کار جاری کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد امدادی رقوم کی ترسیل کو محفوظ، شفاف اور براہِ راست مستحق خواتین تک یقینی بنانا ہے۔

پروگرام حکام کے مطابق رجسٹرڈ خواتین قریبی بی آئی ایس پی دفتر یا قائم کردہ کیمپ سائٹس پر جا کر مفت سم حاصل کر سکتی ہیں۔ اس کے لیے مستحق خاتون کو اپنی اصل قومی شناختی کارڈ کے ہمراہ متعلقہ مرکز پر حاضر ہونا ہوگا جہاں بایومیٹرک تصدیق مکمل کی جائے گی۔ تصدیق کے بعد اہل خاتون کو مفت سم جاری کر دی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بایومیٹرک نظام کا مقصد امدادی رقوم کو درست حقدار تک پہنچانا اور کسی بھی قسم کی جعلسازی یا بدعنوانی کا خاتمہ کرنا ہے۔

بی آئی ایس پی انتظامیہ کے مطابق جاری کی جانے والی سم کو سوشل پروٹیکشن والٹ سے منسلک کیا جائے گا۔ اس ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے پروگرام کی تمام اقساط، وظائف اور دیگر مالی معاونت براہِ راست خواتین کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔ اس نئے نظام سے ادائیگی کا عمل تیز اور محفوظ ہوگا جبکہ مستحقین کو رقم کے حصول میں درپیش مشکلات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کی پالک، ٹنڈے اور کھیرے خریدے والے شہری سے دلچسپ گفتگو ،ویڈیو وائرل ہوگئی

حکام کا مزید کہنا ہے کہ سوشل پروٹیکشن والٹ کے ذریعے خواتین کو اپنی ادائیگیوں کی بروقت معلومات بھی دستیاب ہوں گی اور تمام لین دین کا مکمل ریکارڈ محفوظ رہے گا، جس سے شفافیت میں اضافہ ہوگا۔ اس نظام کے تحت مستحق خواتین کو طویل قطاروں میں انتظار یا کسی غیر متعلقہ فرد پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

انتظامیہ نے رجسٹرڈ خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد مقررہ مراکز کا رخ کریں، بایومیٹرک تصدیق مکمل کروائیں اور مفت سم حاصل کریں تاکہ آئندہ تمام ادائیگیاں بغیر کسی رکاوٹ کے وصول کی جا سکیں۔ حکام کے مطابق یہ سہولت مرحلہ وار ملک بھر میں متعارف کرائی جا رہی ہے اور اس سے لاکھوں مستحق خواتین کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *