ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کے مقدمے سے متعلق اہم خبر

ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کے مقدمے سے متعلق اہم خبر

لاہور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں جوا ایپس کی پروموشن سے متعلق مقدمے میں سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی، عروب جتوئی اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔ معزز جج کی عدم دستیابی کے باعث عدالت نے کیس کی کارروائی 9 فروری تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی پروموشن سے متعلق سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

یہ مقدمہ لاہور ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر تھا۔ این سی سی آئی اے کی جانب سے سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی سمیت چار ملزمان کے خلاف جوئے کی ایپس کی تشہیر اور پروموشن کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مبینہ غلط استعمال کا الزام بھی شامل ہے۔

پیر کو ہونے والی سماعت کے دوران سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی، عروب جتوئی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی اپنی حاضری مکمل کروائی۔ تاہم عدالتی عملے کی جانب سے ملزمان کو آگاہ کیا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو تربیتی مصروفیات کے باعث دستیاب نہیں ہیں، جس کے باعث آج کیس کی سماعت ممکن نہ ہو سکی۔

عدالت نے مختصر کارروائی کے بعد کیس کی آئندہ سماعت 9 فروری مقرر کرتے ہوئے ملزمان کو آئندہ تاریخ پر پیش ہونے کی ہدایت جاری کر دی۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کونسی فریکوئنسی والی موبائل ڈیوائسز پر 5G انٹرنیٹ چلے گا، پی ٹی اے نے تفصیل بتا دی

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت کے موقع پر عدالت کی جانب سے تمام ملزمان میں چالان کی کاپیاں تقسیم کی جا چکی تھیں، جبکہ این سی سی آئی اے کی جانب سے مقدمے کا مکمل چالان عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق آئندہ سماعت پر فردِ جرم عائد کیے جانے کا قوی امکان ہے، جس کے بعد کیس باقاعدہ ٹرائل مرحلے میں داخل ہو جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *