مودی کے جھوٹے اور بلند و بانگ کھوکھلے دعووں کے برعکس سنگین مسائل میں گھرِے بھارت کی ناکامی آشکار ہوگئی ، بھارتی سیاستدان اور سابق سینیٹر شانتہ چیتری نے بھارتی ناکامیوں اور عالمی سطح پرتنہائی کو بے نقاب کر دیا ۔
بھارتی سیاستدان اور سابق سینیٹر شانتہ چیتری نے کہا کہ مودی کی تمام ترسفارتکاری حقائق کے منافی اورجھوٹے دعوں پر مبنی ہے، کھوکھلے نعروں کے برعکس بھارت کی معیشت، خارجہ پالیسی اور اسٹریٹجک پوزیشن پر سنگین سوالات ہیں ۔
بھارتی سیاست دان نے جھوٹے اور بلند و بانگ دعوں کی بجائے بڑھتے ٹیکس اور بیروزگاری کو بھی عیاں کرتے کہا کہ امریکا نے بھارت پر ٹیرف لگا کر تجارتی دباؤ ڈالا اور چاہ بہار بندرگاہ چھوڑنے پر مجبور کیا ۔
بھارتی سیاستدان نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی ناپاک بھارتی پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔
بھارتی سیاست دان نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے بہترین حکمت عملی سے امریکا، سعودی عرب، ترکیہ اور چین کیساتھ تعلقات مزیدمضبوط کیے ہیں ، پاکستان کا اسلامی ممالک کیساتھ اسلامی نیٹو جیسا اتحاد بھارت کیلئے نیا چیلنج بن چکا ہے، اگر مستقبل میں کوئی جنگ ہوئی تو بھارت کو صرف پاکستان نہیں بلکہ ایک بڑے اتحاد کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
سابق سینیٹر کاکہنا تھا کہ بھارت مضبوط معیشت اور طاقتور فوج دونوں محاذوں پر مشکلات میں گھرِا ہے ، اندرونی طور پر بھی بے روزگاری، مہنگائی، عدم مساوات اور ماحولیاتی مسائل بھارت میں سنگین صورت اختیار کر چکے ہیں، اندرونی مسائل اور بار بار عالمی سطح پر ہزیمت کو چھپانے کیلئے انتہا پسند مودی حکومت مذہبی اور ثقافتی تنازعات کو ہوا دے رہی ہے۔