پکتیکا،پکتیا،خوست،ننگر ہار میں دہشتگردوں کے مضبوط گڑھ پر کاری ضرب،10 سےزائد دہشتگرد ہلاک،افغان میڈیا کا دعویٰ

پکتیکا،پکتیا،خوست،ننگر ہار میں دہشتگردوں کے مضبوط  گڑھ پر کاری ضرب،10 سےزائد دہشتگرد ہلاک،افغان میڈیا کا دعویٰ

افغانستان کے چاروں صوبوں میں دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر شدید بمباری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جسے مانیٹرنگ رپورٹس میں دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف بڑی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق مشرقی افغانستان کے   چار اہم صوبوں میں ایک ہی وقت میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مجموعی طور پر آٹھ مختلف مقامات پر حملے کیے گئے جہاں دہشتگردوں کی سرگرمیاں جاری تھیں۔  ان کارروائیوں کا مقصد حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی عسکری سرگرمیوں کو روکنا تھا۔

افغان میڈیارپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بمباری کے نتیجے میں 10 سے زائد  دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک اہم کمانڈر کے بھی مارے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، ۔

ذرائع کے مطابق حملوں کے بعد نشانہ بنائے گئے تمام ٹھکانے زمین بوس ہو گئے اور وہاں موجود تربیتی و عسکری انفراسٹرکچر بھی شدید متاثر ہوا۔ مقامی آبادی نے دھماکوں کی زوردار آوازیں سننے کے بعد خوف و ہراس کا اظہار کیا جبکہ کئی علاقوں میں دھوئیں کے بادل بھی بلند ہوتے دیکھے گئے۔

  کارروائی حالیہ دنوں میں دہشتگرد گروہوں کی جانب سے مبینہ سرگرمیوں کے ردعمل میں کی گئی ہے۔ حکام کی جانب سے ابھی تک سرکاری سطح پر ہلاکتوں کی   تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید اہداف کی نشاندہی کے لیے انٹیلی جنس معلومات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *