علیزے شاہ کا رمضان المبارک میں اپنی زندگی سے متعلق اہم تبدیلی کا اعلان

علیزے شاہ کا رمضان المبارک میں اپنی زندگی سے متعلق اہم تبدیلی کا اعلان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے موقع پر اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے اور ماضی کی تلخیوں کو بھلا دینے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔

 شوبز کی دنیا میں کئی تنازعات اور خبروں کا حصہ رہنے والی علیزے شاہ نے اس بار اپنے مداحوں کے ساتھ ایک جذباتی پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ دل سے سب کو معاف کرنے اور سکونِ قلب حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔

علیزے شاہ نے اپنی پوسٹ میں اعتراف کیا کہ گزشتہ سال ان کی زندگی کا سب سے مشکل دور تھا ، وہ خود کو روحانی طور پر کمزور اور بھٹکا ہوا محسوس کرتی تھیں، لیکن رمضان کے مہینے میں انہوں نے ایک نیا راستہ اپنانے اور ماضی کی تلخیوں کو پیچھے چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 علیزے شاہ نے واضح کیا کہ وہ اپنے دل کو نرم کرنے اور سب کو معاف کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، چاہے لوگ اس کے مستحق ہوں یا نہیں، اور سب سے پہلے اللہ تعالیٰ سے معافی طلب کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں کو نصیحت بھی کی کہ بعض اوقات انسان اپنی غلطیوں کا احساس کر لیتا ہے، مگر غرور اسے سچ کو قبول کرنے سے روک دیتا ہے،  نتیجتاً وہ خود اپنی کہانی کا منفی کردار بن جاتا ہے۔

یہ  بھی پڑھیں : سجل علی اور حمزہ سہیل کی شادی کی افواہیں زور پکڑنے لگیں

علیزے شاہ نے کہا کہ پچھتاوے اور منفی جذبات کو دل پر غلبہ نہ پانے دیں، اور جب بھی احساس ہو فوراً واپس لوٹ آئیں اور دوسروں کو معاف کریں۔

اداکارہ نے اس دوران اپنے والدین کے صبر اور حوصلے کو اپنی طاقت کا ذریعہ قرار دیتے کہا کہ یہی ان کا سب سے بڑا سہارا رہا۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے علیزے شاہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے ذہنی سکون اور مثبت زندگی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ انسٹاگرام پر 43 لاکھ سے زائد فالوورز رکھتی ہیں ،انہوں نے 2016 سے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *