میٹا کی ملکیت میں موجود دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا فیچر “گروپ میسج ہسٹری” متعارف کروا دیا ہے۔ اس نئے اپ ڈیٹ کے تحت جب کوئی شخص کسی گروپ میں شامل ہوتا ہے تو وہ ان پیغامات کو بھی دیکھ سکے گا جو اس کے گروپ میں شامل ہونے سے پہلے بھیجے گئے تھے۔
گروپ میسج ہسٹری فیچر کے ذریعے گروپ ایڈمن یہ منتخب کر سکتے ہیں کہ نئے ممبر کو کتنے پچھلے پیغامات دکھائے جائیں۔ ایڈمن کم از کم 25 اور زیادہ سے زیادہ 250 پیغامات منتخب کر سکتا ہے۔ یہ نظام مختلف پیشہ ورانہ، کمیونٹی یا ذاتی سوشل گروپز کے لیے آسانی اور لچک فراہم کرتا ہے۔ ہر پیغام ٹائم اسٹیمپ اور بھیجنے والے کی معلومات کے ساتھ دکھائی دیتا ہے اور عام چیٹ پیغامات سے واضح طور پر مختلف نظر آتا ہے تاکہ کوئی الجھن نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا بڑی تعداد میں سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا منصوبہ،اہم تفصیلات سامنے آگئیں

