کراچی ایئرپورٹ پرطیارے کی ہنگامی لینڈنگ ، گورنرسندھ حادثے سے بال بال بچ گئے

کراچی ایئرپورٹ پرطیارے کی ہنگامی لینڈنگ ،  گورنرسندھ حادثے سے بال بال بچ گئے

کراچی سے اسلام آباد جانے والی فلائی جناح کی پرواز کو تکنیکی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ان کے اہل خانہ سمیت 150 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی پرواز نے کراچی سے اڑان بھری تھی لیکن روانگی کے کچھ ہی دیر بعد تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔ پائلٹ نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی جسے ایئر ٹریفک کنٹرول نے منظور کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی بڑی کامیابی ، چینگ ای 6 خلائی مشن کامیابی کے ساتھ چاند کےجنوبی قطب پر اتر گیا

دو ہفتوں میں یہ دوسرا موقع ہے جب تکنیکی مسائل کی وجہ سے اسی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی ہے۔ ہنگامی لینڈنگ کے بعد پرواز منسوخ کردی گئی اور تحقیقات جاری ہیں۔ خوش قسمتی سے گورنر اور ان کے اہل خانہ سمیت تمام مسافر محفوظ ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب گورنر ٹیسوری کی پرواز کو تکنیکی مسئلے کا سامنا کرنا پڑا ہے ، جیسا کہ اس سے پہلے بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *