لیبیا کے مصراتہ ایئرپورٹ پر ایک اہم شخصیت کو لے جانے والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے فوری بعد حکام نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ملک کی فضائی حدود بند کرتے ہوئے تمام پروازوں کی آمد و رفت معطل کر دی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ مصراتہ ایئرپورٹ کے حدود میں اس وقت پیش آیا جب طیارہ اپنی منزل کی طرف گامزن یا لینڈنگ کے مرحلے میں تھا۔ حادثے کے فوری بعد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور تمام تر فلائٹ آپریشنز کو روک دیا گیا۔
The pilot and a staff member of a private Turkish aircraft survived after the plane crash landed at Misrata International Airport this morning. pic.twitter.com/taTCQjOSn5
حکام کی جانب سے حادثے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا یا اس کی کوئی اور وجہ تھی۔
اہم شخصیت کی شناخت اور سیکیورٹی اقدامات
رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار اہم شخصیت کے نام اور عہدے کی تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آ سکیں۔ ایئرپورٹ انتطامیہ اور متعلقہ حکام کی جانب سے صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فضائی حدود کو عارضی طور پر مکمل بند کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سوار افراد اور حادثے کی اصل وجوہات کے بارے میں حتمی معلومات جاری کی جائیں گی۔
لیبیا میں حالیہ برسوں کے دوران سیاسی ناامنی اور سیکیورٹی کے غیر یقینی حالات کی وجہ سے ایوی ایشن کا شعبہ شدید دباؤ کا شکار رہا ہے۔ مصراتہ کا شہر اور اس کا ایئرپورٹ ملک کے مغربی حصے میں انتہائی دفاعی اور سیاسی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔
ماضی میں بھی اس خطے میں پروازوں کی حفاظت اور ایئرپورٹ کی انتظامی امور پر سوالات اٹھتے رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کسی بھی ایسے حادثے کو سیکیورٹی کے زاوئے سے انتہائی حساس دیکھا جاتا ہے۔
دفاعی اور ایوی ایشن ماہرین کے مطابق مصراتہ ایئرپورٹ جیسے اہم مقام پر ’وی آئی پی‘ طیارے کا حادثہ صرف ایک تکنیکی ناکامی نہیں بلکہ خطے کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
اگر طیارے میں سوار شخصیت کا تعلق لیبیا کی اعلیٰ قیادت یا کسی اہم بین الاقوامی وفد سے ہوا، تو یہ واقعہ ملک کے داخلی منظر نامے میں نئ تحرک یا کشیدگی کا سبب بن سکتا ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ حکام کی جانب سے فوری طور پر فضائی حدود کا بند کیا جانا اس بات کا اشارہ ہے کہ معاملے کو انتہائی حساس نوعیت کا سمجھا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ تخریب کاری کے عنصر کی جانچ کی جا سکے۔