سعودی لیگ میں نامناسب نعرے، رونالڈو نے شائقین کے خلاف سخت سزا کا مطالبہ کردیا

سعودی لیگ میں نامناسب نعرے،  رونالڈو نے شائقین کے خلاف سخت سزا کا مطالبہ کردیا

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی لیگ کے میچ کے دوران نامناسب نعرے لگانے والے شائقین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر بریدہ میں التعاون اور الہلال کے درمیان کھیلے گئے سعودی پرو لیگ کے میچ کے دوران ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ میچ کے دوران پرتگالی فٹبالر روبن نیوس کو ان کے سابق ساتھی اور مرحوم فٹبالر دیوگو ژوتا کے حوالے سے نعرے سننے پڑے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ سے شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم پر آئی سی سی ایک اور وار، بڑا جرمانہ عائد

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نے مطالبہ کیا کہ ایسے نعرے لگانے والے شائقین کو فٹبال اسٹیڈیمز میں داخلے سے تاحیات روک دینا چاہیے۔ رونالڈو کا یہ ردعمل سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گیا، جہاں صارفین نے میچ کے دوران ہونے والے واقعے پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔

میچ کے نتیجے میں الہلال نے التعاون کو یکطرفہ مقابلے میں 6 صفر سے شکست دی۔ روبن نیوس نے بھی میچ میں 75 منٹ تک شرکت کی، جس کے بعد انہیں متبادل کھلاڑی سے تبدیل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ دیوگو ژوتا اور ان کے بھائی آندرے سلوا 3 جولائی 2025 کو شمال مغربی اسپین کے علاقے زامورا میں پیش آنے والے ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

ژوتا کے حوالے سے نعرے لگانے کے واقعے پر رونالڈو کی جانب سے سخت ردعمل نے ایک بار پھر فٹبال اسٹیڈیمز میں شائقین کے رویے اور کھلاڑیوں کے احترام سے متعلق بحث چھیڑ دی ہے۔

editor

Related Articles