ہفتہ وار بازار کل سے بند ؛ بڑا فیصلہ کرلیا گیا

ہفتہ وار بازار کل سے بند ؛ بڑا فیصلہ کرلیا گیا

اسلام آباد کے ایچ نائن اور جی سکس کے ہفتہ وار بازار 16 اکتوبر سے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جہاں فائر سیفٹی اقدامات مکمل ہونے اور متعلقہ حکام سے کلیئرنس ملنے تک بازار کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن نے ہفتہ وار بازاروں کی بندش کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ حکم چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کی منظوری سے جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایچ نائن اور جی سکس کے ہفتہ وار بازاروں میں حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دونوں بازاروں کو دوبارہ کھولنے کے لیے کیپیٹل ایمرجنسی سروسز اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سے فائر سیفٹی کلیئرنس حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کی محبت کا خون کرنے والے بے نقاب، سہیل آفریدی کی چھٹی پر کے پی میں جشن: جبار چوہدری کا پی ٹی آئی کے لوٹ مار مافیا پر تباہ کن حملہ

حکام کے مطابق فائر سیفٹی کے انتظامات مکمل ہونے اور کلیئرنس ملنے تک دونوں ہفتہ وار بازار بند رہیں گے۔

Related Articles