سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر رکنِ اسمبلی عبدالغنی آفریدی کی رہائش گاہ پر پولیس اور نقاب پوش افراد کے چھاپے سے متعلق گردش کرنے والی خبر کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا گیا ہے۔
اس معاملے پر سامنے آنے والی تردید میں کہا گیا ہے کہ گھر پر چھاپے کی خبر درست نہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے دعوے کی تصدیق ضروری ہے،پی ٹی آئی سے وابستہ بعض اکاؤنٹس کی جانب سے یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ عبدالغنی آفریدی کے گھر پولیس کی طرف سے چھاپہ مارا گیا ہے جو جھوٹ اور من گھڑت ہے تاہم اس دعوے کے حق میں کوئی قابلِ تصدیق ثبوت پیش نہیں کیا گیا،اس مؤقف کے مطابق ایسی اطلاعات کو تصدیق کے بغیر آگے بڑھانا عوام میں غلط فہمی پیدا کر سکتا ہے۔
چھاپے کے دعوے کی حقیقت
آزاد فیکٹ چیک کے مطابق عبدالغنی آفریدی کے گھر پر پولیس اور نقاب پوش افراد کے چھاپے سے متعلق دعوے کی تائید میں کوئی قابلِ تصدیق ثبوت فراہم نہیں کیا گیایہ من گھڑت اور بے بنیاد ہے ، کسی بھی مبینہ کارروائی کی حقیقت جانچنے کے لیے متعلقہ پولیس حکام کا مؤقف، واقعے کی جگہ اور وقت سے متعلق شواہد، عینی شاہدین کی قابلِ اعتماد معلومات اور دیگر مستند تفصیلات اہم ہوتی ہیں۔
سیاسی ہمدردی حاصل کرنے کا طریقہ
پی ٹی آئی سے وابستہ بعض سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایسی من گھڑت کہانیاں پھیلا کر عوامی ہمدردی حاصل کرنے اور سیاسی ماحول پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ دستیاب معلومات کی بنیاد پر عبدالغنی آفریدی کے گھر پر چھاپے کی خبر کو مصدقہ قرار نہیں دیا جا سکتا اس دعوے کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار د یا گیا ہے عوام سے اپیل ہے کہ سیاسی وابستگی سے قطع نظر، غیر مصدقہ خبروں کو آگے پھیلانے سے گریز کریں اور کسی بھی دعوے کو درست تسلیم کرنے سے پہلے اس کی حقیقت جانچیں۔
Fake News Alert 🚨 🚨
PTI-affiliated accounts are spreading a fabricated story on X, falsely claiming that a raid was conducted by the police and unidentified masked men at the residence of Abdul Ghani Afridi.
This claim is ABSOLUTELY FAKE and constitutes pure propaganda, as no such raid ever took place. Such baseless stories are deliberately manufactured by PTI networks to mislead the public and manufacture sympathy.— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) October 15, 2026


