حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے کا اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 91 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق ایک روز کیلئے ہوگا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد موٹر سائیکل سواروں اور روزانہ اپنی گاڑیوں پر سفر کرنے والے شہریوں کے اخراجات میں اضافہ ہوگا۔ پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافے کا اثر روزمرہ آمدورفت کے اخراجات پر بھی پڑ سکتا ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 91 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ قیمت میں کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 394 روپے 94 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے،ڈیزل کی قیمت میں کمی سے ڈیزل استعمال کرنے والی گاڑیوں، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں سے وابستہ صارفین کو معمولی ریلیف ملے گا۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق صرف ایک دن کیلئے ہوگا۔ اس طرح پیٹرول اور ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کو اگلی قیمتوں کے اعلان کا انتظار کرنا ہوگا۔
پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا براہ راست اثر موٹر سائیکل اور گاڑی استعمال کرنے والے شہریوں پر پڑے گا۔ خاص طور پر وہ افراد جو روزانہ کام، کاروبار یا دیگر ضروریات کیلئے طویل سفر کرتے ہیں، ان کے ماہانہ سفری اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے،دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں کمی سے ٹرانسپورٹ اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کے صارفین کو معمولی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
حکومت کی جانب سے قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پیٹرول 396 روپے 65 پیسے جبکہ ڈیزل 394 روپے 94 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ان کا اطلاق ایک دن کیلئے کردیا گیا ہے۔