ایک میز،تین بڑے معاملے،فیلڈ مارشل اور گوتریس کی  ملاقات میں کشمیر، پانی اور افغانستان پر گفتگو

ایک میز،تین بڑے معاملے،فیلڈ مارشل اور گوتریس کی  ملاقات میں کشمیر، پانی اور افغانستان پر گفتگو

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور عالمی امن و سلامتی کے فروغ میں اقوام متحدہ کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے علاقائی استحکام، جموں و کشمیر کے تنازع، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنے اور افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی سمیت اہم علاقائی امور پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی افغانستان وار کمیشن کے وفد کی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کے کردار اور خدمات کو اجاگر کیا،انہوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی قیادت میں امن، استحکام اور انسانی تعاون کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان اور اس کی مسلح افواج کی قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

انتونیو گوتریس نے عالمی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کو تسلیم کیا اور بالخصوص علاقائی تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

editor

Related Articles