زویا ناصر نے والد ناصر ادیب کے متنازع بیانات پر خاموشی توڑ دی

زویا ناصر نے والد ناصر ادیب کے متنازع بیانات پر خاموشی توڑ دی

پاکستانی اداکارہ زویا ناصر ایک بار پھر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ وہ ان دنوں ڈرامہ میں شہرین کے کردار میں نظر آ رہی ہیں، جسے ناظرین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

زویا ناصر معروف فلم رائٹر کی بیٹی ہیں، جنہوں نے پاکستانی سینما کو کئی سپرہٹ فلمیں دیں۔ تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے وہ اپنے انٹرویوز اور متنازع بیانات کی وجہ سے بھی خبروں میں رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :شکیرا ٹیکس فراڈ کیس میں بری، عدالت کاکروڑوں یورو واپس کرنے کا حکم

ناصر ادیب کے بعض پوڈکاسٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے جن میں انہوں نے ماضی کی لالی وڈ اداکاراؤں کی نجی زندگی اور فلمی دنیا سے متعلق کئی باتیں کیں، جس پر انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

اب زویا ناصر نے ایک انٹرویو میں اپنے والد کے متنازع بیانات پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد 87 برس کے ہیں اور ایک لیجنڈ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وہ ایسے دور سے تعلق رکھتے ہیں جہاں معلومات تک رسائی آج کی طرح آسان نہیں تھی، اسی لیے وہ اپنے انداز میں بات کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ندا یاسر کا انکشاف، شادی کے آغاز میں یاسر نواز سے خوفزدہ رہتی تھیں

اداکارہ کے مطابق ان کے والد ایک قصہ گو کی طرح گفتگو کرتے ہیں اور بعض اوقات حقیقی شخصیات اور کرداروں کے درمیان فرق دھندلا جاتا ہے، یہی وہ چیز ہے جہاں وہ غلطی کر جاتے ہیں۔

زویا ناصر نے مزید کہا کہ لاہور کی فلمی دنیا کے لیجنڈز کو بھی یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ان کے الفاظ بہت وزن رکھتے ہیں، اس لیے گفتگو میں احتیاط ضروری ہے۔

editor

Related Articles