عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ اور امریکی فٹبال اسٹار کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر نئی افواہیں گردش کر رہی ہیں، جنہوں نے مداحوں کے جوش میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مشہور جوڑی اپنی شادی کی تقریب کے لیے بھارتی رنگ شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں نے دنیا کے معروف ایونٹ ڈیزائنر کو اپنی شادی کی منصوبہ بندی کے لیے منتخب کیا ہے، تاہم اس خبر کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
ؔاس خبر کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا۔ ایک صارف نے لکھا، ’’یہ شادی بہت بڑی ہونے والی ہے، ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسے نےدنیا کے بڑے ڈیزائنرز میں شامل رشی پٹیل کو منتخب کیا ہے۔‘‘
ایک اور مداح نے تبصرہ کیا، ’’یہ تقریب یقیناً یادگار ہوگی، رشی پٹیل دنیا کے بہترین ویڈنگ ڈیزائنرز میں شمار ہوتے ہیں۔‘‘
کئی صارفین نے اس ممکنہ شادی کو تاریخی اورجنریشنل ایونٹس قرار دیا جبکہ بعض مداحوں کا کہنا تھا کہ ٹیلر سوئفٹ کی شادی یقیناً شاہانہ اور منفرد انداز میں ہوگی۔
رشی پٹیل امریکی شہر شکاگو میں قائم معروف ایونٹ ڈیزائن فرم ایچ ایم آر ڈیزائنز کے سی ای او اور چیف کری ایٹو آفیسر ہیں۔ انہیں، اور دیگر عالمی میگزین دنیا کے بہترین ویڈنگ اور ایونٹ ڈیزائنرز میں شمار کر چکے ہیں۔ان کی کمپنی سابق امریکی صدر،، اور این ایف ایل(NFL) جیسے بڑے اداروں کے ساتھ بھی کام کر چکی ہے۔