ندا یاسر کا انکشاف، شادی کے آغاز میں یاسر نواز سے خوفزدہ رہتی تھیں

ندا یاسر کا انکشاف، شادی کے آغاز میں یاسر نواز سے خوفزدہ رہتی تھیں

پاکستانی مارننگ شو کی معروف میزبان ندا یاسر نے اپنی ازدواجی زندگی اور شوہریاسر نواز  کے بارے میں دلچسپ اور کھل کر بات کی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ندا یاسر نے بتایا کہ شادی کے ابتدائی دنوں میں وہ یاسر نواز سے کافی خوفزدہ رہتی تھیں۔ ان کے مطابق جب یاسر نواز نے انہیں شادی کی پیشکش کی تو وہ زیادہ پُرجوش نہیں تھیں، کیونکہ وہ ان سے عمر میں تقریباً سات سال بڑے تھے اور اس وقت ان کی شخصیت اور داڑھی کی وجہ سے وہ زیادہ سخت مزاج محسوس ہوتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :شان شاہد کراچی کی شوبز شخصیات پر برس پڑے

ندا یاسر نے کہا کہ ابتدا میں انہیں یاسر نواز کی شخصیت سے گھبراہٹ ہوتی تھی، لیکن وقت کے ساتھ رشتہ بہتر ہوتا گیا۔انہوں نے اپنی خاندانی زندگی کے فرق پر بھی بات کی اور کہا کہ ان کے والدین کے درمیان ہمیشہ برابری اور توازن کا رشتہ رہا، جہاں ان کی والدہ کو کبھی کسی معاملے میں اجازت لینے کی ضرورت نہیں پڑی۔

یہ بھی پڑھیں :سلمان خان کےجذباتی پیغام نے مداحوں کو تشویش میں ڈال دیا

ان کے مطابق اپنی شادی میں صورتحال مختلف رہی اور اکثر معاملات میں انہیں یاسر نواز سے رائے یا اجازت لینا پڑتی تھی۔ ندا یاسر نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے یہ طرزِ عمل یاسر نواز نے اپنے خاندانی ماحول سے سیکھا ہو۔

ان کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں اور یہ گفتگو ایک بار پھر مشہور جوڑے کے تعلقات پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

editor

Related Articles