صنم جاوید کی رہائی سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی

صنم جاوید کی رہائی سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی

لاہور میں9 مئی کے مقدمات سے متعلق پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی سزا معطلی اور رہائی کی درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے صنم جاوید کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، یہ درخواست تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے مقدمے میں سنائی گئی سزا کو معطل کرنے اور رہائی کے لیے دائر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی راہنما صنم جاوید کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی،ہسپتال منتقل

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ مقدمے میں صنم جاوید کو نامزد ملزمہ نہیں بنایا گیا تھا اور ان کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد بھی موجود نہیں ہیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نہ تو کال ڈیٹا ریکارڈ (سی ڈی آر) اور نہ ہی سی سی ٹی وی فوٹیج جیسے کوئی شواہد عدالت میں پیش کیے گئے۔

درخواست گزار کے مطابق سرکاری گواہوں کے بیانات میں بھی تضاد پایا جاتا ہے، جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے سزا سنائی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سزا کو معطل کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 2 جون تک ملتوی کر دی ہے،عدالتی کارروائی کے آئندہ مرحلے میں فریقین کے دلائل کے بعد کیس پر مزید پیش رفت متوقع ہے۔

editor

Related Articles