پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال کا دو دہائیوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،حیران کن اعداد وشمار

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال کا دو دہائیوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،حیران کن اعداد وشمار

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث خام تیل کا درآمدی بل گزشتہ دو دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2026 میں پیٹرولیم گروپ درآمدات کا مجموعی درآمدی بل 2 ارب 27 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ اپریل 2025 میں یہ 1 ارب 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا۔ اس طرح ایک سال کے دوران درآمدی بل میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپریل 2026 میں صرف پیٹرول مصنوعات کی درآمدات 97 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ اسی طرح خام تیل کی درآمدات بھی طویل مدتی اوسط سے تقریباً دوگنا رہیں جس کے باعث 2008، 2013 اور 2022 کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اپریل 2026 میں پاکستان نے 1 ارب 18 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کا خام تیل درآمد کیا جبکہ اپریل 2025 میں یہ حجم 53 کروڑ 39 لاکھ ڈالر تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی قوم کیلئے بڑی خوشخبری، سمندر سے تیل اور گیس کی تلاش کیلئے بڑا منصوبہ شروع کر دیا

رپورٹ کے مطابق اپریل 2026 میں ملک نے ایل این جی درآمد نہیں کی تاہم 10 کروڑ 26 لاکھ ڈالر مالیت کی ایل پی جی درآمد کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

 عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث درآمدی بل میں اضافہ ہوا ہے جس سے ملکی معیشت اور زرمبادلہ کے ذخائر پر مزید دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

editor

Related Articles