پاکستان پر اننگز کی شکست کا خطرہ، انگلینڈ کو 320 رنز کی برتری

پاکستان پر اننگز کی شکست کا خطرہ، انگلینڈ کو 320 رنز کی برتری

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث مقررہ وقت سے پہلے ختم کردیا گیا،پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنا لیے ہیں، تاہم قومی ٹیم اب بھی شدید مشکلات سے دوچار ہے۔

دوسرے روز کھیل ختم ہونے پر اذان اویس 29 رنز اور شان مسعود 21 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے، پاکستان کو میچ میں واپس آنے کے لیے ایک طویل اننگز درکار ہے، کیونکہ پہلی اننگز میں کم اسکور کے باعث قومی ٹیم پر دباؤ بڑھ گیا ہے،پاکستان کی دوسری اننگز میں صائم ایوب اور عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد اذان اویس اور شان مسعود نے اننگز کو سنبھالا۔

انگلینڈ کی بڑی برتری

اس سے قبل انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 453 رنز بنا کر 320 رنز کی بڑی برتری حاصل کی تھی، انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 75 اور جیمی اسمتھ نے 69 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی،انگلش بیٹنگ میں ڈین لارنس، ایمیلیو گے اور اولی رابنسن نے بھی نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔

پاکستان پہلی اننگز

پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 133 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی، قومی ٹیم کی جانب سے سعود شکیل 43 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بلے باز رہے، جبکہ محمد عباس نے 21 اور رضا اللہ نے 11 رنز بنائے،قومی ٹیم کے لیے بیٹنگ کا شعبہ مکمل طور پر ناکام رہا اور 8 پاکستانی بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

رضا اللہ کی شاندار بولنگ

پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے رضا اللہ نے گیند سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،ان کی عمدہ بولنگ کے باوجود پاکستانی ٹیم انگلینڈ کو بڑا اسکور کرنے سے روکنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور انگلینڈ نے 453 رنز بنا کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔

انگلش بولرز چھائے رہے

انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے پاکستان کی پہلی اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اولی رابنسن اور جوفرا آرچر نے 3،3 پاکستانی بلے بازوں کو آؤٹ کیا،انگلش بولرز نے ابتدا ہی سے پاکستانی بیٹنگ پر دباؤ برقرار رکھا اور پوری ٹیم کو صرف 133 رنز پر آؤٹ کردیا۔

اننگز کی شکست کا خطرہ

انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری کے باعث پاکستان کو مجموعی طور پر 268 رنز کا خسارہ ہے،قومی ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے دوسری اننگز میں کم از کم یہ خسارہ ختم کرنا ہوگا۔

پاکستان کے لیے اب اذان اویس اور شان مسعود کی شراکت انتہائی اہمیت اختیار کرگئی ہے۔ اگر دونوں بلے باز وکٹ پر قیام برقرار رکھتے ہیں اور دیگر بیٹرز بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں تو قومی ٹیم میچ میں واپسی کی کوشش کرسکتی ہے۔

بارش سے پاکستان کو مہلت

دوسرے روز بارش کے باعث کھیل جلد ختم ہونے سے پاکستان کو ایک طرح سے اضافی مہلت بھی مل گئی ہے۔ قومی ٹیم اب اگلے روز اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کرے گی، جہاں اسے پہلے خسارہ ختم کرنے اور پھر انگلینڈ کے سامنے قابلِ دفاع ہدف رکھنے کے لیے غیر معمولی بیٹنگ کارکردگی دکھانا ہوگی۔

editor

Related Articles