پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان انتقال کر گئے

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان انتقال  کر گئے

پاکستان ہاکی کے سابق اولمپیئن خالد محمود انتقال کرگئے۔ 75 سالہ خالد محمود پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری بھی رہے، جبکہ انہوں نے پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر کی ذمہ داریاں بھی انجام دیں۔

28 دسمبر 1941 کو پنجاب کے شہر جہلم میں پیدا ہونے والے خالد محمود رائٹ آؤٹ کی پوزیشن پر ہاکی کھیلا کرتے تھے۔

خالد محمود 1964 میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں سلور میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن تھے۔ وہ 1966 کے ایشین گیمز میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے سلور میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم کا بھی حصہ رہے۔

اولمپیئن خالد محمود 1968 کے میکسیکو اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے بھی رکن تھے، جبکہ 1970 میں بینکاک میں ہونے والے ایشین گیمز کی گولڈ میڈلسٹ پاکستان ٹیم میں بھی شامل رہے۔

دریں اثنا، پاکستان کے سابق اولمپیئنز نے اولمپیئن خالد محمود کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ہاکی کے میدان میں ان کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Related Articles