راولپنڈی میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) اور کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی صورتحال، ذرائع ابلاغ، قومی سلامتی اور خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ صورتحال اور قومی معاملات پر گفتگو ہوئی، ذرائع ابلاغ سے متعلق امور اور قومی سلامتی کے معاملات بھی زیر غور آئے، جبکہ خطے میں ہونے والی تیز رفتار تبدیلیوں اور ان کے اثرات پر بھی بات چیت کی گئی۔
دوسری جانب بھگوڑے شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ملاقات کے حوالے سے جھوٹ کا اظہار کیا اور اس ملاقات کو ایک دوسرا رنگ اپنی مرضی کا دینے کی ناکام کوشش کی اور اس ملاقات کو مختلف انداز میں پیش کیا۔
شہزاد اکبر نے بے بنیاد دعویٰ کیا کہ ملاقات میں اسٹیبلشمنٹ کی سوچ کے حوالے سے واضح پیغام دیا گیا اور کہا گیا کہ صوبے بن کر رہیں گے، چاہے کوئی نظام میں رہے یا نہ رہے۔
شہزاد اکبر نے اپنی پوسٹ میں میڈیا مالکان کے حوالے سے بھی بے بنیاد دعویٰ کیا اور من گھرت پروپیگنڈہ نما بیان ایکس پر شیئر کردیا ،حالانکہ وہ خود بھگوڑا ہے اور بخوبی جانتا ہے کہ عوام اس کی کسی بات پر دھیان نہیں دیں گے اس کے باوجود بھگوڑااپنی چھچھوری حرکت سے باز نہ آیا اور ایکس پر ٹویٹ کردیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر سے اے پی این ایس اور سی پی این ای کے وفد کی ملاقات کے حوالے سے جاری تفصیلات میں ملکی صورتحال، ذرائع ابلاغ، قومی سلامتی اور علاقائی حالات کو گفتگو کا موضوع بتایا گیا ہے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال کے تناظر میں مختلف معاملات کا جائزہ بھی لیا گیا،یوں ملاقات کا بنیادی محور ملکی صورتحال، میڈیا اور قومی سلامتی سے متعلق امور رہا، جبکہ بھگوڑے شہزاد اکبر نے بعد ازاں ایکس پر اپنی پوسٹ کے ذریعے ملاقات سے متعلق اپنی من مرضی کا جھوٹ بیان کیا ۔