مکہ مکرمہ میں روحانی فضا اس وقت اور بھی مسحورہوگئی جب مسجد الحرام میں بارانِ رحمت کے دوران روح پرور مناظر نے زائرین اور دیکھنے والوں کے دل چھو لیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں بارش کے اس خوبصورت منظر نے مسجد الحرام کے روحانی ماحول کو مزید پُرکیف بنا دیا۔
اللهم اجعلها أمطار خيرٍ وبركة، واسقِ بها البلاد والعباد، واجعلها سقيا رحمة لا سقيا عذاب، وعمّر بها أرجاء المسجد الحرام بالسكينة والطمأنينة. 🌧️🕋#المسجد_الحرام #امطار #مكة #الكعبة pic.twitter.com/sCEOJ4KwW7
— رائـد (@rayid18) September 13, 2026
بارش کے دوران بھی زائرین عبادت میں مصروف رہے جبکہ نمازیوں کی بڑی تعداد بارانِ رحمت میں رب کے حضور سجدہ ریز رہی اور اس دوران دعا، مناجات اور ذکر و اذکار کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیں : مکہ مکرمہ : آب زمزم اور عرق گلاب سے غسل کعبہ کی روح پرور تقریب کا انعقاد
مسجد الحرام میں طواف کرنے والے زائرین کی تکبیرات اور اذکار سے فضا معطر ہوگئی اورزائرین نے بارش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکرادا کیا ۔
أمطار غزيرة جدا على المسجد الحرام 🌧🕋🌩#مكة_المكرمة #مكة_الان #مكة https://t.co/h6e1ATsqYW… pic.twitter.com/3q1tc1CJ8p
— رضوان المكي 🕋 (@Rizwan_almakki) September 14, 2026


