مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام میں ہزاروں من عرق گلاب اور آب زمزم سے غسل خانہ کعبہ کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔
یہ بابرکت روایت عہدِ نبوی ﷺ سے جاری ہے اور ہر سال انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی جاتی ہے ، نمازِ فجر کے بعد خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کی دیواروں اور فرش کو آبِ زم زم، عرق گلاب اور خالص عود سے معطر پانی کے ذریعے غسل دیا جاتا ہے۔
مسجدالحرام میں غسل کعبہ کی روح پرور سالانہ تقریب میں غیرملکی سفارت کار، او آئی سی اراکین، علماء مشائخ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔