سیکیورٹی فورسزکی مستونگ میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائی، کمانڈرنقیب سمیت 3 دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسزکی مستونگ میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائی، کمانڈرنقیب سمیت 3 دہشتگرد جہنم واصل

  سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کامیاب کارروائی کر کے کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں :سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں ، 11 دہشتگرد جہنم واصل

ذرائع کے مطابق فورسز نے کامیابی سے نشانہ بنا کر 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی سکیورٹی فورسز نے خیبرپی کے کے ضلع کرم میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے افغان خارجی عبید اللہ سعد سمیت 4 دہشت گرد جہنم واصل کیے تھے  ۔

editor

Related Articles