بیٹی کے خاص دن پر مریم نواز کا نفیس انداز، لباس کی قیمت بھی سامنے آگئی

بیٹی کے خاص دن پر مریم نواز کا نفیس انداز، لباس کی قیمت بھی سامنے آگئی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی نواسی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، جہاں دلہن کے ساتھ ساتھ مریم نواز کے خوبصورت انداز کو بھی سراہا جا رہا ہے۔

ماہ نور صفدر کا نکاح صنعت کار جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار کے ساتھ ہوا۔ نکاح کی تقریب میں مریم نواز نے اپنی بیٹی کے خاص دن کے لیے نہایت نفیس اور باوقار لباس کا انتخاب کیا۔ب مریم نواز نے سلور گرے، آف وائٹ اور آئیوری رنگوں پر مشتمل خوبصورت لباس زیب تن کیا۔ اس لباس کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں خاندان کی پرانی یاد سے جڑی چنٹیلی لیس کو شامل کیا گیا تھا، جسے ایک نئے اور خوبصورت نکاح کے لباس کی شکل دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ماہ نور صفدر دلہن بن گئیں، نکاح کی خوبصورت تصاویر سامنے آگئیں

لباس کی تیاری میں خالص 80 گرام را سلک، جمدانی، سوارووسکی، مروڑی اور اصلی زیورات کا استعمال کیا گیا۔ لباس کو پاکستانی برانڈ ’پرنیان بائے عائشہ‘ نے خصوصی طور پر تیار کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ لباس عام طور پر دستیاب تیار شدہ لباس نہیں تھا بلکہ مریم نواز کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا گیا تھا۔ اس میں استعمال ہونے والی خاندانی چنٹیلی لیس نے لباس کو مزید منفرد بنا دیا۔

’پرنیان بائے عائشہ‘ کے خصوصی ملبوسات کی قیمت ڈیزائن اور کام کی نوعیت کے مطابق مختلف ہوتی ہے۔ دستیاب معلومات کے مطابق برانڈ کے ملبوسات کی قیمت تقریباً 75 ہزار روپے سے شروع ہو کر ایک لاکھ 75 ہزار روپے یا اس سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

ماہ نور صفدر کے نکاح کے موقع پر مریم نواز کے لباس کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ان کے نفیس اور سادہ انداز کو بھی خوب پسند کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles