خارجیوں کی برقعہ پہن کر فرار کی کوشش ناکام، میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک

خارجیوں کی برقعہ پہن کر فرار کی کوشش ناکام، میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے خواتین کا بھیس اختیار کرکے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد رکشے میں خواتین کے برقعے پہن کر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے ان کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کارروائی کی اور انہیں ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے خواتین کے لباس اور برقعے کو فرار کے لیے استعمال کرنا نہ صرف اخلاقی اور سماجی اقدار کے منافی ہے بلکہ خواتین کے احترام اور حرمت کا استحصال بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دہشت گردوں کے تمام منصوبے ناکام، لکی مروت میں بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی، خودکش بمبار ہلاک

میڈیا ذرائع کے مطابق ماضی میں بھی دہشت گردوں کی جانب سے مساجد اور شہری آبادی میں پناہ لینے اور وہاں بارودی مواد چھپانے کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔ دہشت گردی کے لیے مقدس مقامات کے استعمال اور خواتین و بچوں کو مبینہ طور پر انسانی ڈھال بنانے کے واقعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں فتنۃ الخوارج سے وابستہ عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو بھی استعمال کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز عزمِ استحکام کے تحت خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

editor

Related Articles