پاکستانی نیٹ فلکس سیریز کا انتظار ختم ہونے کو، ٹریلر کی تاریخ آگئی

پاکستانی نیٹ فلکس سیریز کا انتظار ختم ہونے کو، ٹریلر کی تاریخ آگئی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مداحوں کا طویل انتظار ختم ہونے کے قریب ہے۔ پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘ کے پہلے آفیشل ٹریلر کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

معروف ناول نگار فرحت اشتیاق نے سوشل میڈیا کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ سیریز کا پہلا آفیشل ٹریلر، میوزک اور آفیشل ساؤنڈ ٹریک 24 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔

اس خبر کے سامنے آتے ہی شوبز حلقوں اور مداحوں میں جوش و خروش بڑھ گیا ہے، کیونکہ اس سیریز میں پاکستان کے کئی بڑے اداکار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘ مقبول ناول پر مبنی ہے، جس کی کاسٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، ہانیہ عامر، احد رضا میر، حمزہ علی عباسی، اقرا عزیز، صنم سعید اور بلال اشرف سمیت متعدد معروف فنکار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عاصم اظہر کی خفیہ منگنی کی خبریں، گلوکار نے خود حقیقت بتادی

سیریز کی ہدایت کاری اور پروڈکشن کی ذمہ داری مومنہ درید نے سنبھالی ہے۔ اسے ابتدائی طور پر 2025 میں ریلیز کرنے کا منصوبہ تھا، تاہم مختلف وجوہات کی بنا پر اس کی ریلیز میں تاخیر ہوگئی۔

ٹریلر کی تاریخ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کا ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔ کچھ صارفین اس بڑے پروجیکٹ کو دیکھنے کے لیے بے حد پُرجوش ہیں، جبکہ بعض قارئین کو خدشہ ہے کہ ان کے پسندیدہ ناول کو ڈرامائی شکل دیتے ہوئے اصل کہانی اور کرداروں کے ساتھ انصاف ہو پائے گا یا نہیں۔

تاہم ابھی تک سیریز کی مکمل ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اب تمام نظریں 24 نومبر پر لگی ہیں، جب اس بڑے پاکستانی پروجیکٹ کی پہلی جھلک مداحوں کے سامنے آئے گی۔

editor

Related Articles