دنیا کا انوکھا گھونگا، جسے زندہ رہنے کے لیے کھانے کی ضرورت نہیں

دنیا کا انوکھا گھونگا، جسے زندہ رہنے کے لیے کھانے کی ضرورت نہیں

سمندر کی تقریباً 2 ہزار 800 میٹر گہرائی میں، بحرِ ہند کے گرم پانی کے زیرِ سمندر چشموں کے قریب ایک ایسا حیرت انگیز گھونگا پایا جاتا ہے جس کے جسم پر لوہے کی حفاظتی تہیں موجود ہیں۔

آتش فشانی گھونگے کے پاؤں پر سینکڑوں چھوٹے چھوٹے لوہے کے چھلکے ایک دوسرے کے اوپر چڑھے ہوتے ہیں، جبکہ اس کے خول کی بیرونی تہہ آئرن سلفائیڈ سے بنی ہوتی ہے۔ یہی خصوصیت اسے زمین پر اپنی نوعیت کا منفرد جانور بناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:60 سال تک چھپی رہنے والی پینٹنگ کروڑوں ڈالر میں فروخت

اس گھونگے کی زندگی کا ایک اور حیران کن پہلو یہ ہے کہ بالغ ہونے کے بعد اسے خوراک کھانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس کی آنت میں موجود مخصوص بیکٹیریا اس کے لیے ضروری غذائی اجزا تیار کرتے ہیں، جن کی مدد سے وہ زندہ رہتا ہے۔

صرف یہی نہیں، اپنے جسم کے حجم کے مقابلے میں اس کا دل کسی بھی معلوم جانور کے دل سے بڑا سمجھا جاتا ہے۔ سمندر کی تاریک گہرائیوں میں رہنے والا یہ چھوٹا سا جاندار اس بات کی مثال ہے کہ قدرت نے زندگی گزارنے کے کتنے حیرت انگیز طریقے تخلیق کیے ہیں۔

editor

Related Articles