نئے صوبوں کے قیام پرعوامی رائے لی جانی چاہیے، ریفرنڈم کرانے میں کوئی حرج نہیں، عطا تارڑ

نئے صوبوں کے قیام پرعوامی رائے لی جانی چاہیے، ریفرنڈم کرانے میں کوئی حرج نہیں، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کی تشکیل سے متعلق حکومت کا مؤقف واضح ہے، اس معاملے پر عوامی رائے لی جائے اور فیصلے بھی عوامی خواہشات کے مطابق کیے جائیں۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے عوامی رائے لینے کا راستہ ہموار کیا جائے, اگر عوام کی رائے صوبے بنانے کے حق میں ہو تو نئے صوبے بنائے جائیں اور اگر عوام ایسا نہیں چاہتے تو یہ فیصلہ بھی تسلیم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ریفرنڈم کرانے میں کیا حرج ہے؟ کوئی حرج نہیں ہونا چاہیے، آئین میں ریفرنڈم سے متعلق شق بالکل واضح ہے اور اس کے تحت ریفرنڈم کرایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کل تک ایک دوسرے کو کرپشن کنگ اور ڈیزل کہنے والے آج ایک صف میں؟ بلاول، فضل الرحمان گٹھ جوڑ پر ملتان کے شہریوں کا ردعمل

وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ گزشتہ روز صدر مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی، جس میں معاملات کو افہام و تفہیم کے ساتھ آگے بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کی تشکیل پر ملک بھر میں بحث جاری ہے اور اس معاملے پر عوامی رائے سامنے آنی چاہیے۔ عوام کی رائے آنے کے بعد ہی آئندہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم سے متعلق جاری بحث کے درمیان وفاقی وزیر اطلاعات کا یہ بیان اس معاملے پر آئینی راستے اور عوامی مشاورت کو مرکز بنانے کی کوشش کو ظاہر کرتا ہے، تاہم اس طویل المدت موضوع پر سیاسی جماعتوں، اداروں اور عوام کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ایک اہم مرحلہ ہوگا ،  آئندہ دنوں میں اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت اور عوامی ردعمل اس بات کا تعین کرے گا کہ یہ معاملہ کس سمت آگے بڑھتا ہے۔

editor

Related Articles