چین کی وہ سڑک جو گاڑی چلتے ہی موسیقی بجانے لگتی ہے

چین کی وہ سڑک جو گاڑی چلتے ہی موسیقی بجانے لگتی ہے

چین کے صوبہ ہیلونگ جیانگ میں واقع یابولی، شیوشیانگ روڈ ان دنوں اپنی منفرد خصوصیت کی وجہ سے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس سڑک پر سفر کرنے والی گاڑیاں جیسے ہی مقررہ رفتار سے گزرتی ہیں، سڑک خود بخود دھنیں بجانے لگتی ہے، یوں ہر سفر ایک چھوٹے سے کنسرٹ میں بدل جاتا ہے۔

یہ سڑک شیوشیانگ نیشنل فاریسٹ پارک اور یابولی اسکی ریزورٹ کو آپس میں ملاتی ہے۔ اس میں 4 خصوصی حصے بنائے گئے ہیں، جہاں مختلف گانے بجتے ہیں۔ ان میں دی سنو آف ہاربن بھی شامل ہے، جو نویں ایشین ونٹر گیمز کا سرکاری ترانہ ہے، جبکہ آئی ایم ویٹنگ فاران ہیلونگ جیانگ اور سنو آف دی نادرن فرنٹئیر جیسے مقامی گیت بھی سڑک پر سنائی دیتے ہیں۔

یہ سڑک موسیقی کیسے بجاتی ہے؟

ماہرین نے جدید کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی مدد سے سڑک پر انتہائی باریک اور مخصوص انداز میں نالیاں بنائی ہیں۔ جب گاڑی کے ٹائر ان نالیوں سے مقررہ رفتار پر گزرتے ہیں تو پیدا ہونے والی کمپن مختلف سروں میں تبدیل ہو جاتی ہے، بالکل ایسے ہی جیسے گراموفون یا ونائل ریکارڈ پر سوئی چلنے سے موسیقی پیدا ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انوکھی چوری، چور جاتے جاتے کچن 14میں انڈوں کا آملیٹ بھی بنا گئے

دلچسپ بات یہ ہے کہ موسیقی صرف اسی وقت واضح سنائی دیتی ہے جب گاڑی مقررہ رفتار سے چل رہی ہو۔ اگر رفتار کم یا زیادہ ہو تو دھن اپنی اصل شکل میں نہیں سنائی دیتی۔ اس طرح یہ منفرد ٹیکنالوجی نہ صرف سیاحوں کو متاثر کرتی ہے بلکہ ڈرائیوروں کو رفتار کی پابندی کی بھی ترغیب دیتی ہے۔ یہ میوزیکل روڈ انجینئرنگ، ٹیکنالوجی اور تفریح کا ایک شاندار امتزاج ہے، جسے دیکھنے اور سننے کے لیے سیاح دور دور سے آتے ہیں۔

editor

Related Articles