پاکستان کی اسمارٹ فون مارکیٹ میں ایک بار پھر سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں جہاں تین بڑی موبائل کمپنیوں Samsung، Xiaomi (Redmi) اور Infinix نے اپنے نئے ماڈلز متعارف کرادیے ہیں یا جلد پاکستانی مارکیٹ میں پیش کیے جا رہے ہیں۔ جدید مصنوعی ذہانت (AI) طاقتور بیٹری بہتر کیمروں اور 5G ٹیکنالوجی سے لیس یہ فونز صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
Samsung Galaxy A57 5G
سام سنگ کا نیا مڈ رینج اسمارٹ فون Galaxy A57 5G جدید AI فیچرز، 50 میگا پکسل آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن (OIS) کیمرہ، 120Hz سپر AMOLED ڈسپلے، 5,000mAh بیٹری، 45 واٹ فاسٹ چارجنگ، 5G سپورٹ اور بہتر Exynos پروسیسر کے ساتھ متعارف کرایا جا رہا ہے۔ یہ فون فوٹوگرافی، گیمنگ اور روزمرہ استعمال کے لیے بہتر کارکردگی فراہم کرنے کا دعویٰ رکھتا ہے۔
Redmi 15 5G
شیاؤمی کی ذیلی کمپنی ریڈمی کا Redmi 15 5G بڑی 7,000mAh بیٹری، 50 میگا پکسل AI کیمرہ، 120Hz ڈسپلے، Snapdragon پروسیسر، تیز رفتار چارجنگ اور 5G کنیکٹیویٹی کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فون خاص طور پر طویل بیٹری بیک اپ اور بہترین ویلیو فار منی کے خواہشمند صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
Infinix Hot 60 Pro
انفنکس نے Hot 60 Pro+ متعارف کرایا ہے، جس میں 144Hz AMOLED ڈسپلے، 50 میگا پکسل AI کیمرہ، 5,160mAh بیٹری، 45 واٹ فاسٹ چارجنگ، جدید MediaTek Helio پروسیسر اور AI پر مبنی متعدد اسمارٹ فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ فون گیمنگ، ویڈیو اسٹریمنگ اور ملٹی ٹاسکنگ کے لیے بہتر تجربہ فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی کا پرانا میٹر تبدیل ہوگا ؟ نئے منصوبے کی تفصیلات سامنے آگئیں

