سونے کی قیمتیں زمین بوس، ایک دن میں بڑی کمی نے مارکیٹ ہلا دی

سونے کی قیمتیں زمین بوس، ایک دن میں بڑی کمی نے مارکیٹ ہلا دی

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں دو روز مسلسل اضافے کے بعد ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث مقامی صرافہ بازار میں بھی سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 26 ہزار 736 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 3 ہزار 202 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 65 ہزار 857 روپے پر آ گئی جس سے حالیہ دنوں میں قیمتوں میں اضافے کا رجحان وقتی طور پر رک گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی سستی کیوں نہیں ہورہی ؟ بل کیوں زیادہ آ رہے ؟ وجہ جان کر آپ ششدر رہ جائیں گے

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں مندی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 37 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 43 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات فوری طور پر پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔

ادھر چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 57 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 237 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کا پرانا میٹر تبدیل ہوگا ؟ نئے منصوبے کی تفصیلات سامنے آگئیں

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر امریکی ڈالر کی قدر سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول امریکی فیڈرل ریزرو کی آئندہ مالیاتی پالیسی سے متعلق توقعات اور عالمی معاشی حالات سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے

Qaisar Mirza
editor

Related Articles