معمر رانا کے معاوضے پر تنازع، سنگیتا نے بتایا اداکار کو کتنی رقم ادا کی گئی

معمر رانا کے معاوضے پر تنازع، سنگیتا نے بتایا اداکار کو کتنی رقم ادا کی گئی

پاکستانی فلم اور ٹی وی کی سینئر اداکارہ اور ہدایت کارہ سنگیتا نے اپنی نئی فلم’مکھو‘ میں اداکار معمر رانا کو دیے جانے والے معاوضے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت پیش کر دی۔

ان دنوں سنگیتا فلم ’مکھو‘کی ہدایت کاری کر رہی ہیں، جس میں صائمہ، معمر رانا، میرا اور لیلیٰ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔چند روز قبل گلوکار ذیشان روکھڑی نے دعویٰ کیا تھا کہ فلم کے لیے معمر رانا کو صرف 5 لاکھ روپے ادا کیے جا رہے ہیں اور ان کے ساتھ انصاف نہیں کیا جا رہا۔

یہ بھی پڑھیں :متھیرا کا بڑا انکشاف، اپنی عمر اور کاسمیٹک پروسیجرز کی حقیقت بتا دی

اب ایک انٹرویو میں سنگیتا نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ معمر رانا ان کے لیے بیٹے کی حیثیت رکھتے ہیں، تاہم ان کے معاوضے سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں۔سنگیتا کے مطابق معمر رانا کے ساتھ فی دن 5 لاکھ روپے معاوضے پر اتفاق ہوا تھا، جبکہ فلم کی شوٹنگ 8 دن تک جاری رہی۔ اس طرح اداکار کو مجموعی طور پر 40 لاکھ روپے ادا کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ معمر رانا پاکستانی فلم انڈسٹری کے بڑے اداکار ہیں، جنہوں نے کئی کامیاب فلمیں دی ہیں۔ ان کے بقول فلم ’چوڑیاں‘پاکستانی سینما کی یادگار فلموں میں شمار ہوتی ہے اور انہیں امید ہے کہ ’ؔمکھو‘ معمر رانا کی ایک شاندار واپسی ثابت ہوگی۔

editor

Related Articles