کیا آپ صدی کے طویل ترین مکمل سورج گرہن کے لیے تیار ہیں؟

کیا آپ صدی کے طویل ترین مکمل سورج گرہن کے لیے تیار ہیں؟

قدرت ایک بار پھر انسانوں کو اپنا حیرت انگیز نظارہ دکھانے جا رہی ہے۔ 2 اگست 2027 کو دنیا کے مختلف حصوں میں ایک نایاب مکمل سورج گرہن دیکھا جائے گاجب چاند مکمل طور پر سورج کو ڈھانپ لے گا اور دن کے وقت چند منٹ کے لیے اندھیرا چھا جائے گا۔ 

اس سورج گرہن کی خاص بات اس کا 6 منٹ 23 سیکنڈ تک جاری رہنا ہے، جو 21ویں صدی کے طویل ترین مکمل سورج گرہنوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد اتنی طویل مدت کا مکمل سورج گرہن 2114 تک دیکھنے کو نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیسلا کی 12 لاکھ گاڑیوں میں ممکنہ خرابی، امریکی ریگولیٹرکی تحقیقات شروع

یہ نایاب منظر اسپین، مراکش، الجزائر، تیونس، لیبیا، مصر، سعودی عرب، یمن اور صومالیہ سمیت کئی ممالک میں مکمل طور پر دیکھا جا سکے گا، جبکہ دیگر علاقوں میں جزوی سورج گرہن نظر آئے گا۔

سائنس دانوں کے مطابق اس غیر معمولی دورانیے کی وجہ سورج، چاند اور زمین کی مخصوص پوزیشن، چاند کا زمین کے نسبتاً قریب ہونا اور زمین کا سورج سے نسبتاً دور ہونا ہے، جس سے چاند سورج کو زیادہ دیر تک ڈھانپے رکھتا ہے۔

editor

Related Articles