پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، اگست میں 12 تعطیلات ملنے کا امکان

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، اگست میں 12 تعطیلات ملنے کا امکان

اگست 2026 پاکستانی شہریوں کے لیے خوشگوار مہینہ ثابت ہونے جا رہا ہے کیونکہ اس ماہ سرکاری تعطیلات اور ہفتہ وار چھٹیوں کو ملا کر مجموعی طور پر 12 دن کی تعطیلات متوقع ہیں۔ ان چھٹیوں سے سرکاری و نجی ملازمین، طلبہ اور دیگر شہریوں کو اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارنے سیر و تفریح اور مختلف تقریبات میں شرکت کا موقع ملے گا۔

سرکاری کیلنڈر کے مطابق 14 اگست یومِ آزادی اس سال جمعہ کے روز منایا جائے گا یومِ آزادی کی سرکاری تعطیل کے بعد ہفتہ اور اتوار کی معمول کی چھٹیاں ہونے کے باعث شہریوں کو مسلسل تین روزہ تعطیلات میسر آئیں گی۔ اس موقع پر ملک بھر میں پرچم کشائی ریلیاں ثقافتی پروگرام، ملی نغمے، آتش بازی اور دیگر جشنِ آزادی کی تقریبات منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔

اسی طرح حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری سرکاری تعطیلات کے شیڈول کے مطابق 25 اگست بروز منگل عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بھی ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ اس روز سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر کاروباری مراکز بند رہیں گے جبکہ ملک بھر میں محافلِ میلاد، جلوس، مذہبی اجتماعات اور خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی سستی کیوں نہیں ہورہی ؟ بل کیوں زیادہ آ رہے ؟ وجہ جان کر آپ ششدر رہ جائیں گے

اگر اگست کے مکمل کیلنڈر کا جائزہ لیا جائے تو اس ماہ دو سرکاری تعطیلات کے علاوہ پانچ ہفتوں کے ہفتہ اور اتوار کی مجموعی 10 معمول کی چھٹیاں شامل ہیں یوں پورے مہینے میں 12 تعطیلات بنتی ہیں۔

 مسلسل تعطیلات سے نہ صرف شہریوں کو روزمرہ کی مصروفیات سے کچھ وقت کے لیے سکون ملتا ہے بلکہ اندرونِ ملک سیاحت، خاندانی ملاقاتوں، سماجی سرگرمیوں اور مختصر سفروں میں بھی اضافہ ہوتا ہے جس سے سیاحتی مقامات، ہوٹل انڈسٹری اور ٹرانسپورٹ کے شعبے کو بھی فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگست کی تعطیلات انہیں اہلِ خانہ کے ساتھ معیاری وقت گزارنے تفریحی مقامات کی سیر کرنے اور قومی و مذہبی تہوار بھرپور انداز میں منانے کا بہترین موقع فراہم کریں گی۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles